گورنر سندھ کا 20 لاکھ افراد کو مفت راشن دینے کا اعلان


کراچی (بیورورپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کابڑا اقدام،20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاطاقتور پاکستان کے نام سے پورے صوبے میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دیں گے اگر کسی کو 6 مہینے سے زیادہ راشن چاہیے تو آدھی قیمت وصول کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا میرے پاس پورا فارمولہ ہے جس کے تحت 300 یونٹ تک بجلی مفت مل سکتی ہے، وزیراعظم سمجھدار آدمی ہیں، عید کے بعد کراچی و صوبے کے مسائل پر بات کروں گا۔