لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے کہا ہے الیکشن کے بائیکاٹ سے مسلم لیگ (ن) کی رہی سہی عزت بچ جائے گی،زمان پارک کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا ن لیگ کے پاس اب بہترین راستہ الیکشن کا بائیکاٹ ہے، فیصلے سے رہی سہی عزت بچ جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاسب کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹس نہیں دی جا سکتی تھیں، ٹکٹس دینے کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا، امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل 3 ماہ سے جاری تھا،ٹکٹ نہ ملنے والے رہنماقومی و بلدیاتی سیاست میں کردار ادا کریں گے۔
الیکشن بائیکاٹ ن لیگ کی رہی سہی عزت بچ جائے گی،یاسمین راشد
















