جماعت اسلامی کی سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے کوششیں تیز

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور ایک ہی روز انتخابات پر اتفاق رائے کےلئے کاوشیں تیز کردیں، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت سے رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اتفاق کیا گیا ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔

لیاقت بلوچ نے ق لیگ کی قیادت سے سیاسی تناوکم کرنے میں تعاون کی درخواست کردی، چودھری شجاعت نے کہا سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملکی آگے بڑھ سکے، پہلی مرتبہ ہے ادارے آپس میں دست و گریباں ہیں،حالات ملک کےلئے کسی صورت مناسب نہیں ، چودھری سرور نے کہا سیاسی بحران کو ختم کرنے کےلئے ایک دن انتخابات ہونے چاہئیں،ملک کی معاشی صورتحال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہو سکتی ،سیاستدانوں کو ملکر عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا سوچنا ہو گا۔