لاہور (خبر نگار)رہنما پی ٹی آئی وسابق وزیر فواد چودھری نے کہاہے مذاکرات الیکشن فریم ورک پر ہوں گے،کوئی شرط نہیں رکھی،الیکشن نہ ہونا پاکستان کے ہر شہری کی شکست ہے، نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پرعدالت جا رہے ہیں، پٹیشن تیار کر لی۔
انٹرویومیںفواد چودھری نے کہا سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنا ہو گا، عمل نہیں ہوتا تو مطلب آئین ختم ہو جائےگا، پاکستان میں آئینی بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا، پارلیمنٹ کہہ رہی ہے وہ الیکٹ ہو گئے اب الیکشن ہی نہیں ہو گا، حکومت کو پاکستان کے امیج کی کوئی پرواہ نہیں۔
پاکستان میں 4مارشل لا لگے، فوج کی مداخلت بہت زیادہ ہے، فوج کو خود دیکھنا ہو گا کیا اسی طرح رہنا ہے، وزیر داخلہ کہہ رہا ہے ملک کی سکیورٹی بہت خراب ہے، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن کمشنر کے گھر کی تزین و آرائش پر پیسے لگائے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا کوئی شرم اور کوئی حیا ہوتی ہے، سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے الیکشن کرائے، آئین کے تحفظ کا انہوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے اگر فیصلہ نہیں کریں گے تو پھر پاکستان کے عوام کو حقوق کیلئے لڑنا ہو گا، آرٹیکل 187 کہتا ہے سپریم کورٹ کوئی بھی حکم جاری کر سکتی ہے،ججز کی لڑائی پرغلط خبریں چلوائی گئیں، سپریم کورٹ کو چیک کرنا چاہیے کس وٹس ایپ نمبرز سے خبر آئی تھی۔
مذاکرات الیکشن فریم ورک پر ہوں گے،کوئی شرط نہیں رکھی،فواد چودھری
















