جمہوریت کو خطرہ ،ملازمین کی تنخواہیں بڑھانا ہوں گی،خورشید شاہ

سکھر(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہاہے جمہوریت کو خطرہ ہے، جمہوری طاقتوں کو سوچنا چاہیے ملک اور عوام کو بچانا ہے اگر پارلیمنٹ کو طاقتور نہیں بنایا تو عوام طاقتور نہیں ہوسکتے،کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے،حل نکالیں گے، عوام کو مہنگائی سے بچانا ذمے داری ہے، چاہے ترقیاتی فنڈز روکے جائیں مگر تنخواہیں بڑھانا بہت ضروری ہو چکا ۔

ڈسٹرکٹ کونسل ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مزید کہا پارلیمنٹ میں تجویز دوں گاملازمین کی 30 سے 35 فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں، مزدور کی کم از کم تنخواہ 30 سے 35 ہزار کی جائے۔

اداروں کا آپس میں ٹکراو ہے جس سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے، سیاستدانوں کا فرض ہے عوام کے پیٹ بھرنے کےلئے راستے ڈھونڈے جائیں۔