بیجنگ (مشرق نیوز) چین کی کثیر قومی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے سعودی عرب کی جانب سے خود کو علاقائی کاروباری مرکز کے طور پر بنانے اور اس کے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے سفارتی اور کاروباری تعلقات کے پیش نظر اپنا مشرق اوسط کا ہیڈکوارٹر الریاض میں منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چینی کمپنی کے دفاتر پہلے ہی سعودی دارالحکومت اور مشرق اوسط کے دیگر شہروں میں موجود ہیں، اب وہ ملکت میں اپنی موجودگی کو بہتر بنانے کے لیے الریاض میں حکام کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہواوے کی جانب سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ہواوے کے ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس وقت کمپنی کے علاقائی صدر دفاتر دبئی اور بحرین میں ہیں۔
ہواوے ،مشرق اوسط کا ہیڈ کوارٹر سعودی دارالحکومت الریاض میں منتقل کرنے پر غور
















