الیکشن سے پہلے نواز شریف کو انصاف ملنا چاہیے،جاوید لطیف

لاہور(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے الیکشن سے پہلے نواز شریف کو انصاف ملنا چاہیے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا بہت سی وجوہات کی بنا پر کہتے ہیں ترازو کے پلڑے برابر کرو، پھر الیکشن کراو۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کرانا قطعاً خواہش نہیں ،سپریم کورٹ سے 2فیصلے آئے ، اقلیتی اور اکثریتی ،ترازو کے پلڑے برابر کرنا ہوں گے۔