الیکشن کمیشن کا 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کا 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں اتفاق کیا گیا الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا،نگران حکومت سے انتظامی و سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔