اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہاہے بحران کاحل صرف فل کورٹ ورنہ پچھتاوا،بند گلی میں پہنچ چکے اگر کوئی راستہ بن سکتا تو فل کورٹ ہے، تجربے سے بتا رہا ہوں وقت بہت کم ہے، حل نہ نکالا تو کچھ بھی ہو سکتا،اپنے بیان میں خورشید شاہ نے مزید کہا سیاسی بحران پیچھے رہ گیا۔
آئینی بحران نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا، آئینی و سیاسی بحران کے حل کیلئے کوئی ادارہ بچا نہ شخصیت،فل کورٹ کے ذریعے عدلیہ آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے، آئینی و سیاسی معاملات بند گلی میں چلے جائیں تو گھڑی کی ٹک ٹک شروع ہو جاتی اگر کچھ غلط ہوا تو اہم ادارے ذمے دار ہوں گے۔
بار بار کہہ رہا ہوں، اب صرف فل کورٹ، صرف فل کورٹ ورنہ صرف پچھتاوا،دریں اثناوزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور سینٹ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
بحران کاحل صرف فل کورٹ ورنہ پچھتاوا،خورشید شاہ
















