دی بینک آف پنجاب کا 32 واں سالانہ اجلاس عام، مالی کارکردگی بارے پریزنٹیشن
لاہور (کامرس رپورٹر) دی بینک آ ف پنجاب کے ممبران کا 32 واں سالانہ اجلاس عام بروز منگل 29 مارچ2023 کو صبح 9:30 بجے آواری ہوٹل ، شاہرہ قائد اعظم میں منعقد ہوا جس میں بورڈ آ ف ڈائریکٹرز، بینک کی سینئر مینجمنٹ اور شیئر ہولڈرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس عام کی میٹنگ کے دوران شیئرہولڈرز کوبینک کی مالی کارکردگی کے بارے میں مختصر پریزنٹیشن دی گئی۔شرکاءکو بتایا گیا کہ سال2022کے دوران بینک کی بیلنس شیٹ میں 24% کی شرح سے اضافہ ہوا اور اس کا لیول1.48 ٹریلین روپے رہا۔31دسمبر2022کو بینک کے ڈپازٹس 22% اضافہ کے ساتھ1.23 ٹریلین روپے ہو گئے۔ وسائل کے دانشمندا نہ استعمال، کاروباری حجم میں اضافہ اور نئی خدمات و مصنوعات کے متعارف کروانے سے بینک نے سال2022 کے دوران1 18.5 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا۔ سال2022 کے دوران موثر ٹیکس ریٹ 10% زیادہ رہا۔ اس طرح بینک نے 10.83 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا۔ فی شیئر آمدن 3.64 روپے رہی جو کہ سال 2021 کے دوران 4.18 روپے تھی۔سال2022کے دوران نیٹ انٹرسٹ مارجن (NIM) بہتر ہوکر 30.76 ارب روپے ہو گیا جو کہ سال 2021 کے دوران 29.88 ارب روپے تھا۔نان مارک اپ/انٹرسٹ انکم(سیکورٹریزپر حاصل ہونے والے منافع کو چھوڑ کر)67% کے قابلِ ذکر اضافہ کے ساتھ 10.23 ارب روپے ہو گئی جو کہ سال 2021 کے دوران 6.12 ارب روپے تھی۔ بینک کے غیر فعال قرضہ جات 0.47 ارب روپے کی کمی کے ساتھ 51.56 ارب روپے ہو گئے۔سرمایہ کاری اور قرضہ جات بالترتیب638.26 ارب روپے اور 634.38 ارب روپے رہے۔ بک ویلیو فی شیئر (اثاثہ جات پر سرپلس کے علاوہ) بہتر ہوکر 22.65 روپے ہو گئی جو کہ31دسمبر2021 کو 21.26 روپے تھی۔31دسمبر2022 کو بینک کی ایکوٹی بہتر ہو کر 65.05 ارب روپے ہو گئی جو کہ 31دسمبر2021 کو 54.83 ارب روپے تھی۔ سال 2022کے دوران نا مساعد معاشی صورتِحال کے باوجود بینک کے رسک پروفائل میں بہتری ہوئی۔ علاوہ ازیں بینک نے 8.02 ارب روپے کے ٹیر ون کیپٹل (TFC) ایشو کیا جو کہ بینک کی مالی ساخت پر مارکیٹ کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ بینک کی CAR اور LR بالترتیب 13.11% اور% 3.46 رہی۔شرکاءکو یہ بتایاگیا کہ بینک کے بزنس پلان کے تحت کاروباری حجم میں اضافہ اور IT/Digitilization کیلئے درکار مضبوط کیپٹل بیس کے مدِنظر بورڈ نے شیئر ہولڈرز کے لیے سال 2022 میں 10% سٹاک ڈیوڈنڈ کا علان کیا ہے جبکہ سال 2021 کے دوران 12.50% سٹاک ڈیوڈنڈ کا علان کیاگیا تھا۔شرکاءکو یہ بھی بتایاگیا کے بینک کی مضبوط مالی پوزیشن کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(PACRA)نے بینک کی طویل المدتی درجہ بندی کو AA+ پر برقرار رکھا ہے اور مختصر مدت کی درجہ بندی میں بینک پہلے ہی A1+کے اعلی ترین درجے پر فائز ہے۔پریزیڈنٹ/سی ای او نے شیئر ہولڈر زکو بینک کی مستقبل کے بارے میں حکمت عملی سے بھی روشناس کروایا۔اس وقت بینک کا برانچ نیٹ ورک 780 آن لائن برانچز بشمول 140 تقویٰ اسلامک بینکنگ برانچز پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں بینک 706 ATMs کے وسیع نیٹ ورک اور ڈجیٹل بینکنگ خدمات کے ذریعے اپنے صارفین کو 24/7 بینکنگ سہولیات مہیا کررہا ہے۔سال 2022 ءکے دوران بینک نے 116 نئی برانچز کھولیں جبکہ سال 2023ءکے دوران برانچ نیٹ ورک میں مزید توسیع کی جائےگی جس میں اسلامک بینکنگ برانچز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائےگی۔ شیئر ہولڈر ز کو بتایا گیا کہ سال 2022 ءکے دوران بینک کو غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر گیارہ ملکی اور غیر ملکی اعزازت سے نواز گیا جن میں سی ایف اے سوسائٹی آف پاکستان، پی بی اے بیسٹ بینک فور ایس ایم ای انٹرپررئزز ایوارڈز شامل ہیں۔اس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں بورڈ اور سینئر مینجمنٹ کی جانب سے شیئر ہولڈر زکے تما م سوالات کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔آخر میںشیئر ہولڈرز نے سال 2022ءکےلئے بینک کی مالی سٹیٹمنٹ کی منظوری دی اور اس کے ساتھ شیئر ہولڈرز کےلئے 10%سٹاک ڈیویڈنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔مزیدبراں میسرز اے ایف فرگوسن، چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کوبرائے سال2023ءبینک کے قانونی آڈیٹرز کے طور پر تعیناتی کو بھی شیئر ہولڈرز کی جانب سے منظور کیا گیا۔اجلاس کا اختتام چیئر کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔
















