پریشان نہ ہوں،آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے ،عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے دوست ممالک سے فنانسنگ میں پیشرفت ہوگئی ،آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے ،پریشانی کی ضرورت نہیں،تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی سینٹ کااجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا

وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاآئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے، اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے،وزیر مملکت نے مزید کہاپاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ پر دوست ملکوں کے تعاون کی ضرورت ہے

دوست ملکوں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، معاملات میں پیشرفت ہوجائے گی، چین نے مشکل وقت میں بروقت ساتھ دیا ،امید ہے سعودی عرب جلد آگے آئے گا

متحدہ عرب امارات سے بھی بڑی توقعات ہیں،آئی ایم ایف سے اگلی قسط ملنے والی ہے، پریشانی کی ضرورت نہیں،آئی ایم ایف پاکستان کے دوست ممالک سے فنانسنگ کی تصدیق کررہا ہے۔