سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
اسلام آباد(بیورورپورٹ) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کےخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع ہوگئی، سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندگان سے ریفرنس سے متعلق مزید تفصیلات مانگ لیں،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے میاں داو¿د ایڈووکیٹ کو مراسلہ جاری کیا ، مراسلہ سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری رولز کی دفعہ 5کی ضمنی دفعہ 3کے تحت جاری کیا گیا ہے جس میں میاں داو¿د ایڈووکیٹ سے جسٹس نقوی کے خلاف ریفرنس کی بابت بیان حلفی طلب کیا گیا ہے،دوسری جانب میاں داو¿د ایڈووکیٹ نے کہا ہے سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری رولز کے تحت بیان حلفی قانونی تقاضا نہیں ہے، قانونی تقاضا نہ ہونے کے باوجود سپریم جوڈیشل کونسل کو بیان حلفی اسی ہفتے جمع کرا دیں گے،رولز کے تحت شکایت کنندہ نے صرف اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوتی ہے، ایسی خط و کتابت جسٹس نقوی کےخلاف ریفرنس میں تکنیکی حربوں کے ذریعے تاخیر پیدا کرنے کی کوشش ہے، تاخیر پیدا کرکے سربراہ سپریم جوڈیشل کونسل بدنیتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
















