نااہل حکمران کچھ بھی کر لیں عوام الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،پرویزالٰہی
لاہور( خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق صوبائی وزرا راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، چودھری پرویزالٰہی نے کہا عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز اینڈ کمپنی نے ترقی کاسفر روک دیا، تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے،نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہیں، نااہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
















