شجاعت کوق لیگ کاصدر ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کالعدم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شجاعت کو مسلم لیگ ق کا صدر ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 10روز میں الیکشن کمیشن کو ازسر جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرنے کاحکم دیدیا، جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کسی ملک کی تباہی جانبدار الیکشن کمیشن کے ہونے پر ہے، الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواستوں پر سفارشات تیار کرنا ہے مگر یہاں پر الیکشن کمیشن جانبدار دکھائی دے رہا ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تاثر نہ دیں آپ سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔