لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے موجودہ حالات میں ملک میں جدید سائنسی اور پیشہ وارانہ علوم کا فروغ اشد ضروری ہے تاکہ مملکت خداداد پاکستان کو جلد از جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑا کیا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری اور لائیو سٹاک ایکسپرٹ ریڈیو پاکستان لاہور ڈاکٹر وقار علی گل سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر وقار علی گل نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کو اپنی تصنیف " گھوڑا (ارتقائی، سائنسی، سماجی اور تاریخی اہمیت)"پیش کی جسے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوب سراہا۔ یاد رہے کہ مدثر ریاض ملک علم دوست اور غریب پرور شخصیت کے حامل انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ جدید علوم کے فروغ اور پیشہ وارانہ مہارت کی ترویج کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھالنے سے لے کر اب تک نا صرف معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں کی ہیں بلکہ غذائی قلت کے خدشات کے پیش نظر وافر خوراک کی دستیابی جاری رکھنے کے لئے موثر کارآمد اقدامات اٹھائے ہیں۔
جدید سائنسی اور پیشہ وارانہ علوم کا فروغ ضروری ہے:مدثر ریاض

















