آئی ایم ایف کی کڑی ترین شرائط مان لیں،غریب پر بوجھ بڑھے گا،وزیراعظم

لاہور (خبر نگار) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے عمران کیخلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے، انتظامیہ عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟،آئی ایم ایف کی کڑی ترین شرائط مان لیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاعمران خان کیخلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے ، عدالتی احکامات پر انتظامیہ عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟عمران خان کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، قانون حرکت میں آیا ،عمران خان نے امریکہ پر حکومت بدلنے کا جھوٹ بولا،10ماہ تک ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی ذمہ دار کون ہے؟
آئی ایم ایف کی کڑی ترین شرائط مان لیں، چند دنوں تک آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا،عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی، پتہ نہیں کیا کیا سہارے ڈھونڈے، ہر جگہ ریلیف ملتا رہا، رانا ثنا کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا، نیب نے عمران خان کے کہنے پر مریم کو والد کے سامنے گرفتار کیا، آصف زرداری کی بہن کو چاند رات والے دن گرفتار کیا گیا، میری بیٹیوں کا کسی کیس سے تعلق نہیں ان کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا،نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، حنیف عباسی کو پکڑا گیا۔
وٹس ایپ پر رانا ثنا کے جج کو بدلا، خواجہ آصف کو سخت سردی میں زمین پر لٹایا جاتا تھا، دوسری مرتبہ گرفتار ہوا تو مجھے دہشتگردوں والی وین میں لے جایا گیا، میں نے پوچھا تو کہا گیا اوپر سے حکم ہے،وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے،عدلیہ کیخلاف انتہائی مذموم گفتگو کی گئی اب عدالت میں کہتا ہے 70 سال کا بزرگ اور گولی لگی ہے، میں نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا قانون حرکت میں آ رہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا فارن فنڈنگ کے شواہد تو سٹیٹ بینک نے دیئے اگر کوئی شہری کوئٹہ جا کر مقدمہ درج کراتا ہے تو مجھ سے تو نہیں پوچھتا، عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ عدالتوں نے نکالے ،عمران خان کو تو ایک سیکنڈ میں ریلیف مل جاتا ہے، عمران خان نے اپنے حواریوں سے ملکر دن رات دیوار سے لگانے کی کوشش کی اگر عمران چوتھائی حصہ بھی معیشت کو دیتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔
بات حقائق پرمبنی نہیں الیکشن نہیں کرانا چاہتے، مریم نواز کا اپنا ویو ہے، پارٹی کا صدر میں ہوں اور نواز شریف قائد ہیں، پارٹی اراکین کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں، چند دنوں تک ٹکٹیں بھی الاٹ کر دیں گے، مشترکہ مفادات کونسل میں عمران دور میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ ہوا تھا، مردم شماری کا عمل جاری ہے، مردم شماری کیلئے اربوں کے فنڈز وفاقی حکومت نے دیئے اگر کوئی بہانہ لگانا ہوتا تو کیا مردم شماری کیلئے فنڈ دیتے؟، اتحادی جماعتوں نے بھی کہا مردم شماری پراعتراضات دور ہونے چاہئیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عمران خان نے برادر ملک سے انتہائی قیمتی تحائف لیے، گھڑی کی قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، انہوں نے تحفہ لیکر بازار میں بیچ دیا اور جھوٹ بولا۔
عمران خان نے اسلام آباد کی غیر معروف دکان سے جعلی رسید دی،عمران خان نے اصل میں گھڑی دبئی میں بیچی ، اگر تحفے نہ بیچے ہوتے تو جرم نہیں تھا، قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا اگر توشہ خانہ کا ریکارڈ جمع نہ کرایا تو توہین عدالت لگے گی۔
عمران خان کی اہلیہ نے براہ راست کروڑوں کے گفٹ لیے یہ ہے ڈاکہ زنی،علم تھا حالات بہت خراب ہیں، مجھے عمران خان کی آئی ایم ایف شرائط کا علم نہیں تھا، آئی ایم ایف انہی شرائط کو منوا رہا ہے، عام آدمی پر بوجھ پڑا اور مزید پڑے گا، 2وقت کی روٹی کمانے والوں پر بوجھ پڑے گا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔