راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔
جنگ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے وانا میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے،آرمی چیف کو فارمیشن ہیڈ کواٹررز میں تربیت و سکیورٹی معاملات اور نئے بننے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل سید عاصم منیر نے فارمیشنزکی انسداد دہشتگردی کوششوں ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بہتر سکیورٹی فراہم کرنے پر کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ترقیاتی کام ضم ہونیوالے اضلاع میں دیرپا امن، استحکام و ترقی کیلئے ضروری ہیں۔
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔
آرمی چیف نے ریاست کے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر زوردیتے ہوئے کہادہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















