پاکستان بحرین تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر متفق

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان بحرین تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر متفق
تفصیلات کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ٹی، طب، تعمیرات سمیت انسانی وسائل کی برآمد کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
کمانڈر شیخ بن عیسیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا بحرین ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔