میں نے تحائف غلط لیے تو ضروری کارروائی کریں،خاقان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگ کے مرکزی رہنماوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے میں نے تحائف غلط لیے تو ضروری کارروائی کریں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے احتساب عد الت کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر میں نے توشہ خانہ سے تحائف کو غلط طریقے سے حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے،توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ۔
بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو توشہ خانہ میں جمع کرایا جاتا ہے،توشہ خانہ تحفے کی قیمت کا تعین کراتا ہے اور تحفے کو حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔
لوگ سالوں سے احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے، نئے چیئرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں۔
سیاستدانوں کے بے شک چلائیں،پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے،نئی پارٹی بنانے کاکوئی ارادہ نہیں۔