لاہور (کورٹ رپورٹر) توقع نہیں کسی کو بھی مقدس گائے سمجھا جائے گا،ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی تفصیلات کیلئے درخواست پر 13 مارچ کی سماعت کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت عالیہ نے توشہ خانہ کا 1990ء سے 2001ء تک کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس عاصم حفیظ نے عبوری حکم نامے میں کہا توقع نہیں کسی کو بھی مقدس گائے سمجھا جائے گا۔
وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کی 2002 کے بعد کی تفصیلات کی مصدقہ کاپی ریکارڈ پر لائیں،عبوری حکم نامے میں مزید کہا گیااستثنیٰ معاملے پر چیمبر میں سماعت کی گئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کابینہ نے تحائف کے ذرائع کو کلاسیفائیڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ،سرکاری وکیل کابینہ کے فیصلے کی دستاویزات ریکارڈ پر لائے جس کا جائزہ لیا جائے گا۔
عبوری حکم نامے میں کہا گیاکابینہ کے سیکشن افسر نے بتایا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ جزوی طور پر مکمل ہے۔
1990 سے 2001 تک کے ریکارڈ کا آئندہ سماعت پر اوپن کورٹ میں جائزہ لیا جائے گا،دستیابی آئندہ سماعت پر یقینی بنائی جائے۔
توشہ خانہ کیس،توقع نہیں کسی کو بھی مقدس گائے سمجھا جائے گا،جسٹس عاصم منیر
















