لاہور(کورٹ رپورٹر) کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی
،جسٹس شمس محمود مرزا نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی درخواست پرسماعت کی،عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کیا آپ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا؟
وکیل درخواست گزار نے کہا حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست نہیں دی،عدالت نے کہاتو پھر آپ کیسے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرسکتے ہیں،
جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے عدالتی دائرہ اختیارپرکوئی قانون بتائیں،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاظل شاہ کی ہلاکت اہم نوعیت کا معاملہ ہے ،تحقیقات ہونا ضروری ہیں
، ہائیکورٹ ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا حکم دے، عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
















