ڈیپارٹمنٹس کی ڈومیسٹک سیزن 2023-24ءمیں شرکت کی تصدیق
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں19ڈپارٹمنٹس نے ڈومیسٹک سیزن 2023-24 میں شرکت کی تصدیق کردی۔اجلاس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے یوتھ کرکٹ ٹورز کی منظوری بھی دےدی، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرےگی، دورے میں ایک چار روزہ، پانچ ون ڈےاور ایک ٹی ٹونٹی میچ شامل ہے۔اس کے علاوہ پاکستان شاہینز کی ٹیم زمبابوےکا دورہ کرے گی، دورے میں چار روزہ اور ون ڈے میچز کی سیریز ہو گی، اے سی سی ایمرجنگ کپ جون، جولائی میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ 8کی کامیابی کو سراہا ہے، اجلاس میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ سے متعلق بھی مختلف پہلوﺅں پر بات چیت ہوئی۔


















