پیپلز پارٹی کامردم شماری پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

کراچی (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کامردم شماری پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ،
تفصیلات کے مطابق مردم شماری پر تحفظات کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا
،پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے رابطہ کر کے کہا مردم شماری پر سندھ کے عوام کو تحفظات ہیں
، قیادت سے مشورہ کرکے آل پارٹیز کانفرنس بلا ئینگے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا میں نے مردم شماری کے معاملے پر وفاق کو خط لکھا
،وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کر کے تحفظات پر بات کروں گا، آل پارٹیز کانفرنس میں سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔