عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر)عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں 20 مارچ تک توسیع کر دی
،عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی
، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے سماعت کی
،عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں 20 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پیمرا وکیل کو دائرہ اختیار پر تحریری دلائل داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔