عمران خان کیا آپ کی تحریکیں دفعہ 144 سے ڈر جائیں گی؟، طلال چودھری

فیصل آباد(بیورورپورٹ)رہنما ن لیگ طلال چودھری نے کہا ہے وارنٹ گرفتاری اور دفعہ 144 نے لیڈر و گیڈر کا فرق بتا دیا ، انہوں نے سوال کیا عمران خان کیا آپ کی تحریکیں دفعہ 144 سے ڈر جائیں گی؟،فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا پی ٹی آئی کی ریلی کا وہی انجام ہوا جو بزدل لیڈر کی کال کا ہوتا ہے،پاکستان میں سیاسی لیڈر ہمیشہ بہادری کے نشان رہے، کبھی کوئی لیڈر پولیس سے ڈر کر چارپائی کے نیچے نہیں چھپا۔