پی آئی اے اور ملائیشین ایئرلائنز میںکوڈ شیئرنگ معاہدہ
کراچی(بیورورپورٹ)پی آئی اے اور ملائیشین ایئرلائنز میںکوڈ شیئرنگ معاہدہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل اور ملائیشین ایئرلائنز کے مابین 11 بین الاقوامی سیکٹرز کیلئے کوڈ شیئرنگ معاہدہ ہوگیا ،معاہدے کے تحت 11 بین الاقوامی سیکٹرز کو پاکستان کی قومی ایئر لائن کے فضائی آپریشن میں شامل کرلیا گیا ،کوڈ شیئرنگ پارٹنر شپ کے تحت پی آئی اے کے مسافر کوالالمپور کے راستے سفر کرسکیں گے،شامل کیے گئے نئے سیکٹرز میں سڈنی، پرتھ، میلبورن، ایڈیلیڈ، آکلینڈ، سنگاپور، بنکاک ،پھوکٹ،منیلا، جکارتہ اور ہوچی من شامل ہیں۔

















