دفعہ144کانفاذ غیر آئینی،سزاآرٹیکل 6ہے'پرویز الٰہی

لاہو ر( خبر نگار)تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے الیکشن شیڈول کے بعد لاہور میں دوبارہ دفعہ 144کا نفاذ غیر آئینی ہے ،سزا آرٹیکل 6ہے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے سابق ایم پی اے نوابزادہ منصور علی خان، عون حمید ڈوگر و دیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، انتخابات کی تیاریوں، پی ٹی آئی کی ریلی و دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی،پرویزالٰہی نے کہامریم نواز سرکاری خرچے پر جلسے جلوس و تنظیمی اجلاسوں میں کھل کر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف زہر اگل رہی ہیں، مریم نواز کو آئین کی خلاف ورزی پر کوئی روکنے والا نہیں ،الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، لاہور میں دوبارہ دفعہ 144کا نفاذ غیر آئینی ہے ،سزا آرٹیکل 6ہے، تمام نمائندے ریلیوں کی صورت میں کاغذات جمع کرانے جائیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہے، ایسی صورتحال میں دفعہ 144کا نفاذ کیسے ہو سکتا ہے،عمران خان کی مقبولیت کا خوف حکمرانوںکو سونے نہیں دیتا، وفاق کی ایما پر پنجاب کی بگل بچہ حکومت الیکشن کا ماحول نہیں بننے دے رہی۔