صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں' محسن نقوی

لاہور ( خبر نگار) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واضح کیا ہے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، پنجاب حکومت نے کرکٹ میچ اور میراتھن کے باعث سیاسی سرگرمیاں و ریلیاں صرف ایک روز کیلئے محدود کیں۔