ن لیگ کو دھچکا،4انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ن لیگ کو دھچکا،4انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست مسترد،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی 4 انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4 انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں۔
ووٹرز کو الیکشن والے دن مشکلات کا سامنا ہوگا،استدعا ہے چاروں نشان انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں ۔
الیکشن کمیشن نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاچاروں انتخابی نشانات فہرست سے نہیں نکالے جا رہے،اعتراضات جائز نہیں،چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں