عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان تعینات

اسلام آباد (بیورورپورٹ) عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان تعینات، صدرنے منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔
ملک ولی کاکڑ کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے، صدر مملکت نے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کی منظوری دی۔