لاہور (خبرنگار)لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں نعمان نے کی جبکہ بورڈ ممبران مجاہد اسلام باللہ، جہانزیب بدر، غیاث الدین احمد، محمود اختر گورایہ، رانا فیصل حیات، احمد بخش تارڑ، ارشد اقبال، سعد اجمل راو، فیصل ایوب، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر اور دیگر لیسکو افسران نے شرکت کی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 258ویں اجلاس کے آغاز پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سابق لیسکو چیف کے استعفیٰ اور شاہد حیدر کی بطور چیف ایگزیکٹو اضافی چارج کی منظوری دی۔ اس موقع پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے چوہدری امین کی لیسکو کےلئے دی گئی خدمات کے اعتراف میں تعریفی قرارداد منظور کی گئی جس میں ان کے کمپنی کےلئے کئے گئے کاموں کو سراہا گیا۔لیسکو بورڈ نے نئے تعینات ہونے والے سی ای او شاہد حیدر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس کے دوران بورڈ نے خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کےلئے ایس او پیز کی منظوری دی جس کے نتیجے میں خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ بورڈ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تعمیراتی اورسسٹم کے مرمتی کاموںکو رمضان المبارک اور موسم گرما سے قبل ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے تاکہ صارفین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بورڈ نے ٹرانسمیشن لائنوں کی نائٹ پیٹرولنگ شروع کرنے اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی بھی منظوری دی تاکہ سسٹم میں ہونے والی ٹرپنگ کو کم سے کم کیا جاسکے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ نعمان کا کہنا تھاکہ صارفین کی سہولت اور ان تک بجلی کی محفوظ سپلائی پہنچانا لیسکو کا اوّلین مقصد ہے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















