اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے گر د گھیرا تنگ،وزیراعظم نے سخت کارروائی کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے حکومت نے تحریک انصاف کےخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف کے حامی مجرم بھگوڑوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی ،وزیر اعظم نے ہدایت جاری کر دی ،وزیر داخلہ رانا ثنا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا بھگوڑے اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور سربراہ کےخلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں، پاکستان دشمن مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
پی ٹی آئی کے گر د گھیرا تنگ،سخت کارروائی ہوگی،وزیراعظم نے ہدایت کردی،رانا ثنا
















