نوازشریف کیلئے سزائیں اور عمران کیلئے جزائیں انصاف کا خون ہے،سعدرفیق

لاہور(اپنے نمائندے سے)وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا متنازع ترین انتخابات بڑے سیاسی حادثات و تقسیم کی بنیاد بن سکتے ہیں جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا، صوبائی انتخابات پرسپریم کورٹ کا فیصلہ قانون و انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔
معاشی سیاسی و آئینی بحران کی بنیاد نظریہ ضرورت اور پسند ناپسند کی بنیاد پر کئے گئے فیصلے ہیں، ممبران صوبائی اسمبلی کے ووٹ گنے بغیر ڈس کوالیفائی کرتے ہوئے آئین کی دستک سنائی دی نہ ریویو سنا گیا۔
اقتدار میں واپسی کیلئے عمران خان اور سہولت کاروں کی جلد بازی و ضد ریاست کیلئے خطرہ بن گئی، نوازشریف کیلئے سزائیں اور عمران کیلئے جزائیں انصاف کا خون ہے۔