لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس معاشرتی عدم توجہ کے شکار بے سہارا و بے گھر بچوں کا سہارا بننے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بچوں کے حقوق اورتحفظ کیلئے کام کرنے والے چار سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے ہیں جن میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سرچ فار جسٹس اور کیئر فاو¿نڈیشن شامل ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پنجاب پولیس کی جانب سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور جبکہ باقی اداروں کے سربراہان اور ایگزیکٹوزنے ایم او یوز پر دستخط کیے۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں معاشرتی عدم توجہی کے شکار بے سہارااوربے گھر بچوں کا سہا را بننے کیلئے ”تحفظ“ سنٹرز کے پلیٹ فارم سے ایک نئے انیشیئٹوکا آغاز کیا ہے جس کے تحت پنجاب پولیس والدین کی شفقت اور گھر کی نعمت سے محروم سڑکوں پر رہنے والے لاواث بچوں کا سہارا بنے گی اور ان بے گھر بچوں کو ان سرکاری و نجی اداروں تک پہنچائے گی جو بچوں کے تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی سے انہیں معاشرے کا کار آمد و مفید شہری بنانے کے عظیم مقصد کیلئے کوشاں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج سنٹرل پولیس آفس میں بے سہارا بچوں کی مدد کیلئے منعقد کئے گئے خصوصی پروگرام کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے پولیس ملازمین کو بیٹی کی شادی کے موقع پر ملنے والی محکمانہ امداد میں اضافہ کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے فورس کے نام پیغام میں نئی پالیسی کے تحت ہونے والے اقدامات بارے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پولیس ملازمین کو تمام بیٹیوں کی شادی کے موقع پر ایک لاکھ روپے بطور تحفہ دئیے جائیں گے۔ اس سے قبل ملازمین کو پہلی بیٹی کی شادی پر زیادہ، دوسری بیٹی کی شادی پر کم جبکہ تیسری بیٹی کی شادی پر اس سے مزید کم رقم دی جاتی تھی تاہم اب ایک سے زیادہ بیٹیوں کے والدکو ہر بیٹی کی شادی پربرابر ایک لاکھ روپے محکمہ پولیس کی جانب سے بطور تحفہ دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے اس تحفے کے جواب میں پولیس ملازمین کو قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کا فریضہ بھرپور تندہی اور فرض شناسی سے ادا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ملازمین دوسروں کی بیٹیوں کی طرف بڑھنے والے ہاتھ اوراٹھنے والی آنکھ کو اسی طرح روکیں جیسے اپنی بیٹیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فورس کے نام جاری پیغام میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو محکمہ کی جانب سے ملنے والے تدفین کے اخراجات کو بھی دوگنا کرنے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نئی پالیسی کے تحت دوران سروس انتقال پر پولیس ملازم کے لواحقین کو 50ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے یکمشت ادا کئے جائیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین پر لازم ہے کہ اپنے فرائض بھرپور ایمانداری، خلوص نیت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں اور شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
پنجاب پولیس صوبے میں بے گھر اور بے سہارا بچوں کا سہارا بننے کیلئے سرگرم عمل
















