ٹیریان کیس نظام عدل کیلئے امتحان ہے،عطاتارڑ


اسلام آباد(بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاہے ٹیریان کی والدہ بیٹی کے قانونی حق کیلئے لاس اینجلس میں ماری ماری پھرتی رہی،اثاثے ہوں یا اولاد، ظاہر نہ کرنے پر نااہلی ہوتی ہے، پارٹی سربراہ چاہے ایم این اے ہو یا نہ ہو نااہلی قانون لگے گا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاعطا تارڑ نے کہا ٹیریان کیس میں کہتے ہیں عمران خان تو رکن قومی اسمبلی ہی نہیں، عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،قانونی بحث ہے جھوٹے بیان حلفی کی سزا کیا ہے؟عمران خان عدالتوں سے بھاگنے کے ماسٹر ہیں، عمران کے وکیل عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی بجائے میرٹ پر دلائل دیں،کیس نظام عدل کیلئے امتحان ہے، معاملے کو تاخیر کاشکار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔