بینظیر انکم سپورٹ ،مستحق خواتین کی امدادی رقم میں 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے کہا ہے حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم میں 25 فیصد اضافہ کردیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی کے نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانے سے ملاقات کے دوران کیا،وفاقی وزیر نے کہاحکومت خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے بااختیار بنانے کی کوششیں کر رہی ہے، پروگرام کے تحت 2008 سے لے کر اب تک تقریباً 90 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ،پروگرام کے تحت 28 ہزار سالانہ کی مالی امداد سہ ماہی اقساط کی صورت میں دی جاتی ہے۔