اورنج میٹرو ٹرین سٹیشن:منشیات فروشوں،نشہ کرنیوالوں،دعوت گناہ دینے والی عورتوں کی آماجگاہ
لاہور( حافظ کاشف سندھو سے ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف اورنج ٹرین سٹیشنز پر ہیروئین کے عادی افراد اور فحاشہ عورتوں نے مبینہ طور پر قبضہ جما لیا جہاں پولیس اہلکاروں سمیت منشیات فروشوں اور فحاشہ عورتوں کے کاروبار عروج پر پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ لکشمی چوک سٹیشن ,لاہور ہوٹل، داتا دربار، مینار پاکستان، مزنگ چوک، سمن آباد، یتیم خانہ چوک میں منشیات فروش اور فحاشہ عورتیں پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں کاروبار کرتے ہیں، شام ہوتے ہی فحاشہ عورتیں ان سٹیشن پہ دعوت گناہ دیتی نظر آتی ہیں اور شہریوں کو میٹرو سٹیشنز کے ساتھ بنے شیڈز کی آڑ میں لزت گناہ دینے کے ساتھ دن بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیتی ہیں اور پولیس اہلکاد اپنا حصہ وصول کر کہ چلتے بنتے ہیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے یہ میٹرو سٹیشن منشیات فروشوں کے گڑھ بنتے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تھانہ نولکھا اور گوالمنڈی کے علاقہ میں ہیروئین فروشی کرنے والے قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں اور اندرون شہر کے منشیات فروش داتا دربار ، مینار پاکستان اور بتی چوک میٹرو سٹیشنوں پر مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہیروئین سپلائی کرتے ہیں اور سپلائی کے وقت متعلقہ محافظ موقع پر موجود ہونے کے ساتھ اپنا حصہ بھی وصول کرتے ہیں۔ ہیروئین کے عادی افراد سے شہر لاہور کی سڑکیں اور فٹ پاتھ بھر چکی ہیں لیکن ان کے بارے پولیس و دیگر محکموں کی جانب سے کوئی عملی لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ شہریوں نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں نشئیوں اور جسم فروش عورتوں کو یہاں سے آپریشن کر کے ہٹایا جائے تاکہ میٹرو سٹیشن کی ساکھ برقرار رہے۔

















