عمران مہرہ، فرنٹ مین اور ازلی ابدی فتنہ،5 کا سازشی ٹولہ ملکی بدحالی کا ذمہ دار ہے،مریم نواز

سرگودھا (بیورورپورٹ)سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان مہرہ، فرنٹ مین اور ازلی ابدی فتنہ ،4 جج، ایک جرنیل، 5 کا سازشی ٹولہ ملکی بدحالی کا ذمہ دار ہے،اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو کندھے سے اتار کر پھینکا ،نواز شریف عوام کا نمائندہ،کسی کا مہرہ نہیں بن سکتا تھا،فتنہ خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہامشکل وقت میں سرگودھا والوں نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، نواز شریف بھی سرگودھا والوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گاجب سے گھڑی چور حکومت چھوڑ کر گیا سازش کا سن سن کر کان پک گئے، سازش اصل میں نواز شریف کیخلاف ہوئی تھی، نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالا 5 کا ٹولہ تھا،سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید،2سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ، آصف سعید کھوسہ اورسپریم کورٹ کے 2 حاضر سروس ججز اعجاز الاحسن ،مظاہر نقوی کی تصاویر بھی سازش کرنیوالے ٹولے میں لگادیں،نواز شریف عوام کا نمائندہ ، کسی کا مہرہ نہیں بن سکتا تھا، گھڑی چور عمران خان کو مہرہ بنایا گیا، دھرنا و لاک ڈاؤن ناکام ہونے پر دوسرا طریقہ سوچا گیا، ن لیگ کے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، اسٹیبشلمنٹ نے بدبودار، گند عمران خان کو کندھوں سے اتار پھینکا،سرگودھا کے عوام جانتے ہیں میچ فکسنگ ہورہی ہے، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی،سابق آئی ایس آئی چیف پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے مریم نواز نے کہا فیض حمید نے اربوں روپیہ بنایا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک منتقل کیا، فیض حمید کوعمران سے کوئی محبت نہیں بلکہ اپنے جرائم کا خوف ہے، فیض کی باقیات اب بھی کہیں بیٹھ کر حالات کنٹرول کررہی ہیں،عمران خان مہرہ، فرنٹ مین اور ازلی ابدی فتنہ تھا،آلو، ٹماٹر، بجلی، گیس، گھی، ڈیزل، پٹرول مہنگا ہو تو قصوروار عمران خان ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف کو قیمتیں بڑھانے کا لکھ کردیا جسے صادق و امین بناکر پیش کیا گیا اس کی صداقت کے قصے دنیا میں گونج رہے ہیں، میاں بیوی رشوت لیتے رہے اور مال کھاتے رہے،پرویز الٰہی نے نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری اٹھالی ،بیٹے مونس نے ساری عمر مال بٹورنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، عمران اتنا بزدل ہے 5 مہینے سے ٹانگ پر پلاستر لگاکر بیٹھا ہے، روز عدالتیں بلاتی ہیں لیکن کہتا ہے میں پیش نہیں ہوسکتا، ڈر سے پلاستر نہیں اتار رہا،لوگوں کو بھاشن دینے والا بزدل چوہے کی طرح بل میں چھپ کربیٹھا ہے،عمران خان سر سے پیر تک چوری میں رنگا ہے، شہباز شریف مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے جواب لیں، پوچھیں ترقی کرتے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کیوں کھڑا کیا،مریم نواز نے مزیدکہالوگوں کیلئے جیلیں اور اپنے لئے ضمانتیں؟، کبھی ایسا سنا ہے؟، نواز شریف مرتی بیوی کو چھوڑ کر گرفتاری دینے آیا تھا، نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ قربانی دی، پہلی جیل بھرو تحریک دیکھی جس میں پولیس گرفتاری دینے کی اپیل کررہی ہے،پرویز الٰہی کی حالیہ ویڈیو حقائق سے پردہ اٹھانے کیلئے کافی ہے، ن لیگ انتخابات کی تیاری کیلئے میدان میں اترچکی ، عوام کی حمایت سے انتخابات جیت کر دکھائیں گے، ازخود نوٹس پر سماعت کرنیوالے بنچ کے بعض ججز پر تحفظات ہیں، پاکستان بار کونسل نے بھی ججز پرتحفظات کا اظہارکیا۔