کالعدم ٹی پی پی کوکارروائیوں سے روکیں،پاکستان،مکمل تعاون کرینگے،افغانستان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کالعدم ٹی پی پی کوکارروائیوں سے روکیں
پاکستان کے مطالبے پر افغانستان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی دورہ افغانستان کی کہانی منظر عام پر آ گئی
وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی،ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے افغان حکومت کو باور کروایا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو کارروائیوں سے روکا جائے
افغان حکومت کو بتایا گیا کالعدم ٹی ٹی پی کے لیڈر افغانستان میں موجود ہونے کے ثبوت موجود ہیں،پاکستانی وفد نے زور دیا
افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف کارروائیوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے
ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں موجودگی اور محفوظ پناہ گاہوں کے معاملے پر تحفظات پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔