اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان مانیٹری پالیسی سخت،بروقت پیشگی اقدامات کرے
آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ورچوئل میٹنگ ہوئی
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک بار پھر ڈومور کامطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان مانیٹری پالیسی سخت اور بروقت پیشگی اقدامات کرے
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافے کا مطالبہ بھی کیا،ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا
دوست ملکوں کی فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی،پاکستان نے جون تک زرمبادلہ ذخائر کے اہداف کی حکمت عملی بھی پیش کردی۔
پاکستان مانیٹری پالیسی سخت،بروقت پیشگی اقدامات کرے،آئی ایم ایف کاپھر ڈومور
















