پنجاب ،کے پی انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس کاازخود نوٹس

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پنجاب ،کے پی انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس کاازخود نوٹس،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب ،خیبرپختونخوا میں انتخابات نہ ہونے کا ازخود نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس 2 رکنی بنچ کے نوٹ پر لیا،ازخودنوٹس کی سماعت کیلئے9رکنی بنچ تشکیل دیدیا، سماعت کل 2بجے ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،اعلامیے میں کہا گیا ازخودنوٹس میں دیکھا جائے گا انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ دیکھاجائے گا انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اورکب پوری کرنی ہے؟ دیکھاجائے گا فیڈریشن و صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟آئین لازم قرار دیتا ہے 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں، انتخابات کی تاریخ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ بار، کے پی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکرزکی درخواستیں بھی آئیں۔