خود بنکر ،بچے لندن اورلوگوں کے بچے جیلیں بھریں،طلال چودھری

لاہور( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے صدر مملکت پی ٹی آئی کے کونسلر بن کر کام کر رہے ہیں
ناک صاف کرنے کااختیار نہ رکھنے والے الیکشن کی تاریخ کیسے دے سکتے ہیں،عمران خان پروفیشنل بھکاریوں کی طرح پلستر چڑھا کر ضمانت کی بھیک مانگے رہے ہیں
روانہ زمان پارک میں فٹنس مشین ٹریڈ مل پر دوڑتے ہیں ویڈیو دیکھی جو جلد سامنے آ جائے گی، عمران خان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ لیا جائے تو انہوں نے سیاست میں پرویز مشرف دور کے سوا ہر سول حکومت کے دور میں احتجاج کیا
، جیلیں بھرنے کیلئے حوصلہ چاہیے ہوتا ہے جو عمران خان میں نہیں ،خود بنکر میں ہیں اور اپنے بچے لندن میں اور لوگوں کے بچے جیلیں بھریں
پی ٹی آئی کیلئے یہی سزا کافی ہے جو پرویز الٰہی کی صدارت کی صورت میں ملی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔