کراچی (مشرق نیوز) معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نیا اکاو¿نٹ بنالیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پرستاروں کو پرانے اکاو¿نٹ کے حوالے سے خبردار کر دیا اور نئے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کو فالو کرنے کی درخواست کر دی۔اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرا مرکزی اکاو¿نٹ جو مہینوں سے ہیک ہے اور میری پہنچ میں نہیں ہے اور میں تاحال اسے بحال نہیں کرواسکی، ہیکر اس اکاو¿نٹ سے مسلسل ٹوئٹ کر رہا ہے، براہ کرم ہوشیار رہیں اور اس نئے اکاو¿نٹ کو فالو کریں۔ شکریہ!اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، زرتاج گل وزیر، صحافی صدیق جان، جمیل فاروقی اور دیگر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
شگفتہ اعجاز کا ہیکڈ ٹوئٹر اکاو¿نٹ تاحال بحال نہ ہوسکا، نیا اکاو¿نٹ بنالیا

















