اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیںضمانت قبل از گرفتاری اس وقت بنتی ہے جب ایف آئی آر میں بدنیتی واضح ہو،تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کیس پرسماعت کی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہابدنیتی نہ ہو تو ناقابل ضمانت جرم میں ضمانت قبل از گرفتاری کیسے دیں؟انہوں نے ملزم کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہانیاں پولیس کو سنائیے، ہو سکتا ہے آپ کی کہانی پر تفتیشی افسر پرچہ خارج کر دے، عدالت نے کہانی نہیں قانون کو دیکھنا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا بتائیں آپ کے کیس میں بدنیتی کہاں ہے؟عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔
بدنیتی نہ ہو تو ضمانت قبل از گرفتاری کیسے دیں؟،جسٹس قاضی فائز

















