کراچی : ملک میں ڈالر کی اونچی اڑٓان جاری ہے، انٹر بینک میں مزید 60 پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹربینک میں ڈالر60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 200 روپے 60 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر202 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ نئی حکومت کے دور میں ڈالر 17 روپے 47 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
















