دانیہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کا نام ہٹادیا

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عامر لیاقت  کا نام ہٹادیا۔دانیہ شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس سے قبل سیدہ دانیہ عامر کے نام سے تھا لیکن تنسیخ نکاح کا دعویٰ سامنے آنے اور عامر لیاقت سے متعلق مختلف انکشافات کرنے کے بعد دانیہ نے اپنا اکاؤنٹ دانیہ ملک کے نام سے تبدیل کردیا ہے۔