ممبئی:(لیڈرنیوز) معروف بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دے کر مشکل میں پھنس گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ہمشیرہ ارپیتا خان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جہاں شہناز گل سمیت کئی نامور فلمی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر شہناز گل کو سلمان خان سے گلے مل کر کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر لے لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی صارفین نے شہناز کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔ کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اداکارہ شراب پی کر ہوش میں نہیں رہتی۔ ایک نے کہا کہ سدھارتھ گیا تو اب شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔
















