کراچی:(لیڈرنیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ عوام ملک میں فوری عام انتخابات چاہتے ہیں۔ثمینہ نے ٹویٹ کیا کہ ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ”عوام کی طاقت زندہ باد“۔
















