محاذ آرائی سے بچنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، محاذ آرائی سے بچنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا خواب چکنا چور کردیا۔ موجودہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے۔