اس کھلاڑی کوسیاست میں نہیں لاناچاہیے تھا،بلاول

پاراچنار:(لیڈرنیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ان کاہروعدہ جھوٹ ہے، سلیکٹڈاوردھاندلی زدہ حکومت کونہیں مانتے،یہ آپ کے وزیراعظم نہیں،کسی اورکے ہیں،ہم نے پہلے دن سے دھاندلی زدہ حکومت کونہیں مانا،پارلیمان میں کٹھ پتلی کوسلیکٹڈکانام دیاتووہ خودتالیاں بجارہاتھا،کوئی غلطی ماننے کوتیارنہیں کہ اس کھلاڑی کوسیاست میں نہیں لاناچاہیے تھا،جب عمران خان وزیراعظم بن گئے توریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،یہ مدینہ کی ریاست نہیں بلکہ ریاست مدینہ کے نام کی توہین ہے،ریاست مدینہ توادب اوراخلاق پرمبنی تھی،ان کی سیاست جادواورگالی پرمبنی ہے، کیاریاست مدینہ میں جھوٹ کی اجازت ہے،50 لاکھ گھروں میں سے پاراچنارمیں کتنے بنائے گئے؟جنگ ہاررہے ہیں توکیاگالی دینامناسب بات ہے؟ کہتاتھاخودکشی کرلوں گا،آئی ایم ایف نہیں جاو¿ں گا،جیسے ہی وزیراعظم بناسیدھاآئی ایم ایف کادروازہ کھٹکھٹارہاتھا۔